• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی تقرریاں؛ سیکریٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) محمد محمود کا وزارت صحت تبادلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن اور پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سرو س کے گریڈ اکیس کے افسرکیپٹن (ر) محمد محمود کو وزارت قومی صحت کے سپرد کرکے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کا 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کیا گیا جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر رفعت اللہ خان کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کی گئی ہیں۔ انفارمیشن گروپ کی گریڈ 18 کی افسر سارہ ملک کی این ڈی ایم اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جو 18 مئی 2025 سے نافذ ہوگی۔ جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی کی سینئر لیکچرار نادیہ شاہ کو نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور میں تین سال کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹنگ اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید