• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی سی چیئر کی ٹرمپ تقریر کی ترمیم پر معذرت، جانبداری الزامات کی تردید

کراچی (نیوز ڈیسک)بی بی سی چیئر کی ٹرمپ کی تقریر کی ترمیم پر معذرت ، جانبداری الزامات کی تردید،سامیر شاہ کا کہنا تھا ادارے کو غیرجانبدار ہونا چاہیے، اسکینڈل کے نتیجے میں بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبورا ٹرنِس نے استعفیٰ دے دیا۔ جبکہ برطانوی سیاست دان ایڈ ڈیوی نے کہا کہ برطانیہ کو بی بی سی کو غیر ملکی مداخلت سے بچانا چاہیے۔گارڈین کے مطابق بی بی سی کے چیئر سامیر شاہ نے پانوراما ڈاکیومنٹری میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی ترمیم پر فیصلے کی غلطی کے لیے معذرت کی اور کہا کہ بی بی سی کو غیرجانبداری کا علمبردار ہونا چاہیے۔ شاہ نے بتایا کہ اس معاملے میں 500 سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں، تاہم بی بی سی پر جانبداری یا کہانیاں چھپانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اس اسکینڈل کے نتیجے میں بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبورا ٹرنِس نے استعفیٰ دے دیا، جس پر ٹرمپ نے قانونی کارروائی کی دھمکی دی۔
اہم خبریں سے مزید