• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 15 منٹ چہل قدمی بھی زندگی لمبی کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) صرف 15منٹ چہل قدمی بھی زندگی لمبی کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے ۔ 10سے15منٹ کی مسلسل چہل قدمی چھوٹے چھوٹے وقفوں میں چلنے سے زیادہ فائدہ مند ہے۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک بڑے مطالعے کے مطابق دن میں کم از کم 10 یا 15 منٹ کی مسلسل چہل قدمی صحت اور زندگی کی مدت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہو سکتی ہے، بنسبت اس کے کہ قدم روزانہ چھوٹے چھوٹے وقفوں میں تقسیم کیے جائیں۔ اس تحقیق میں 33,560 افراد شامل تھے، جن میں زیادہ تر 60 سال کی عمر کے قریب تھے اور جو باقاعدہ ورزش نہیں کرتے تھے۔نتائج سے پتہ چلا کہ وہ لوگ جو 15 منٹ یا زیادہ مسلسل چلتے تھے، ان میں دل کی بیماری کے خطرات آدھے تھے اور وہ دیگر گروپس کے مقابلے میں زیادہ طویل اور صحت مند زندگی گزار رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید