• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی بی بی سی کیخلاف ایک ارب ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ کرنے کی دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ایک ارب ڈالرز (760ملین پاؤنڈ) کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے، کیونکہ اس نے ان کی ایک تقریر کے کلپ میں تحریف کی تھی۔ امریکی صدر نے کارپوریشن (بی بی سی) کو اتوار کے روز خط لکھا، یہ کارروائی ایک ہفتے بعد کی گئی جب دی ٹیلی گراف نے سب سے پہلے ایک پینوراما دستاویزی فلم میں کی گئی منتخب ترمیم کو بے نقاب کیا تھا۔ بی بی سی نے اس خط کی وصولی کی تصدیق کر دی ہے اور کہا کہ وہ ٹرمپ کو مناسب وقت پر جواب دے گا۔
اہم خبریں سے مزید