کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ کی مقبولیت میں تیزی سے کمی، نیٹ اپروول ریٹنگ منفی 18فیصد، مقبولیت دوسرے دور کے آغاز سے مسلسل گر رہی ہے،جوہر ریاست میں کم ہوئی، سوائے آیداہو کے۔ 30 سال سے کم عمر امریکیوں میں سب سے زیادہ عدم اطمینان، نیٹ اپروول منفی 40 فیصد ریکارڈ، صدر کے وعدے پورے نہیں ہوئے،مہنگائی کا خاتمہ ، معیشت اور امیگریشن پر عوام کی منفی رائے ۔اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور کے آغاز کے بعد ان کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ آغاز میں عوامی رائے تقریباً برابر تھی، لیکن اب ان کی نیٹ اپروول ریٹنگ منفی 18 فیصد ہو گئی ہے، جو پہلے دور کی کسی بھی سطح سے تین فیصد پوائنٹس کم ہے۔ ان کے معاشی وعدے، جیسے آمدنی میں اضافہ، مہنگائی کا خاتمہ اور ملازمتوں کی بحالی، اب تک پورے نہیں ہوئے۔خاص طور پر 30سال سے کم عمر امریکیوں میں ان کی مقبولیت سب سے زیادہ گری ہے۔