• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کے مزید 20 افسر اور اہلکار خفیہ رپورٹس پر OSD بن گئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)سی ڈی اے انتظامیہ نے انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں مزید 20افسران اور اہل کا روںکو عہدوں سے ہٹا کر اوی ایس ڈی بنادیا ۔اس سے قبل 85افسروں اور اہل کاروں کو او ایس ڈی بنایا گیا تھا ۔ اب ناپسند یدہ افسروں اور اہل کاروں کی مجموعی تعداد105 ہوگئی ہے، تمام او ایس ڈی افسروں اور اہل کاروں کے خلاف جلد ہی انضباطی کا روائی کئے جانے کاا مکا ن ، قانونی مشاورت جاری ۔شعبہ ایچ آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق عہدوں سے ہٹائے جانے والے افسران میں گریڈ 19 کا ایک گریڈ 18 کے پانچ اور 17 کا ایک افسر شامل ہے۔13 دیگر اہل کاروں کو بھی ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید