• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وانا کیڈٹ کالج کے گیٹ کے قریب دھماکا، سرچ آپریشن، متعدد عسکریت پسند ہلاک

وانا (نمائندہ جنگ) جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں کیڈٹ کالج وانا کے مین گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا۔ذرائع کے مطابق یہ حملہ شدت پسندوں کی تعلیم دشمن سوچ کا ایک اور بزدلانہ وار تھا، جس کا مقصد علاقے میں امن و ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا تھا۔الحمدللہ، تمام طلباء و اساتذہ محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔فوجی ذرائع کے مطابق بروقت اور مؤثر کارروائی کے دوران متعدد عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ آپریشن تاحال جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید