• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا جلد پہلی قومی صنعتی پالیسی کے اجرا کا فیصلہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت کا جلد پہلی قومی صنعتی پالیسی کے اجرا کا فیصلہ، نیشنل لینڈ بینک کے قیام اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کے سرمائے کی واپسی میں سہولت کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے جلد پہلی صنعتی پالیسی کے اجرا کا عندیہ دیا ہے، جس میں ایک نیشنل لینڈ بینک کے قیام اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے غیرملکی سرمائے کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ اس سرمائے کی واپسی کے لیے ان ممالک سے سہولت فراہم کی جانی چاہیے جو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے یا بلیک لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ مجوزہ صنعتی پالیسی کے تحت ایسے اقدامات کی نقاب کشائی تب ہی کی جائے گی جب آئی ایم ایف اس کی منظوری دے گا؛ بصورت دیگر، ان پر بالکل بھی عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔ مجوزہ صنعتی پالیسی کے تحت مقصد یہ ہے کہ بیرونِ ملک موجود سرمایہ کی واپسی کو سرمایہ کاری کے لیے آسان بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید