• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس علاج میں انقلابی پیشرفت، معدے کے خلیے انسولین بنانیوالے خلیوں میں تبدیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ذیابیطس علاج میں انقلابی پیشرفت، معدے کے خلیے انسولین بنانے والے خلیوں میں تبدیل، اسٹیم سیل ریسرچ میں جینیاتی سوئچ سے معدے کے خلیے انسولین پیدا کرنے لگے، تبدیل شدہ خلیے خون کی نالیوں سے جڑ گئے۔ تجربے سے چوہوں میں شوگر معمول پر آگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے مستقبل میں انسانی جسم میں براہِ راست انسولین پیدا کرنا ممکن ہوگا۔ سائی ٹک ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنس دانوں نے ذیابیطس کے علاج میں ایک انقلابی کامیابی حاصل کی ہے، جس میں انہوں نے انسانی معدے کے خلیوں کو جینیاتی “سوئچ” کے ذریعے اس قابل بنایا کہ وہ لبلبے کے خلیوں کی طرح انسولین پیدا کریں۔ تحقیق میں انسانی معدے سے حاصل کردہ خلیوں کو لیبارٹری میں organoids یعنی خرداکائی اعضا کی صورت میں تیار کیا گیا اور بعدازاں چوہوں کے پیٹ میں پیوند کیا گیا، جہاں وہ چھ ماہ تک زندہ رہے اور قریبی بافتوں و خون کی نالیوں سے جڑ گئے۔
اہم خبریں سے مزید