اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نےخود کو ایمیزون سرمایہ کار ظاہر کر کے رقم ہتھیانے کے مرتکب ملزم محمد انور گرفتار کر لیا ملزم سے مدعی مقدمہ احمد خان خڑال سکنہ سرگودھا سے ہتھیائے گئے 308,570روپے اور 3,065امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے ہیں جو ملزم نے اپنے اکاؤنٹس اے بی ایل بینک، جاز کیش / ایزی پیسہ کے ذریعہ حاصل کئے تھے ،ملزم کے خلاف زہر دفعہ سیکشن 14 پی ای سی اے 2016 بمعہ 419، 420 پی پی سی مقدمہ درج ہے۔