کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی تحقیق کے مطابق کافی پینے سے بے قاعدہ دل کی دھڑکن کے خطرے میں کمی ممکن ہے، کافی پینے والے گروپ میں خطرہ 47فیصد، ترک کرنے والے گروپ میں 64فیصد رہا۔ گارڈین میںشائع رپورٹ کے مطابق ایک نئی امریکی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ معتدل مقدار میں کافی پینے سے بے قاعدہ دل کی دھڑکن (A-fib) کے دوبارہ ہونے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، جو اس عام خیال کے برعکس ہے کہ A-fib کے مریض caffeinated کافی سے پرہیز کریں۔ ڈی کیف ٹرائل میں 200 مریضوں کا مطالعہ کیا گیا جس میں کافی پینے والے گروپ میں دوبارہ بے قاعدہ دھڑکن کا خطرہ 47 فیصد رہا جبکہ کافی ترک کرنے والے گروپ میں 64 فیصد۔ مطالعے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کافی پینے والے مریض پہلے واقعے تک زیادہ محفوظ رہے۔