ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کے باعث میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے۔ مجوزہ پلان کے مطابق میٹرو بس کا کرایہ 30روپے سے بڑھا کر 40روپے جبکہ اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 45 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے یہ تجویز حکومت کو بھجوادی ہے جس پر حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔