ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے دھویں کے معائنے کے لیے باقاعدہ فیس متعارف کرا دی ہے جس کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوگیا ہے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق انجن کے سائز کے مطابق فیس 500 روپے سے 2000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔فیس کی ادائیگی آن لائن سسٹم کے ذریعے ممکن ہوگی، جبکہ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد ہی ادائیگی مکمل تصور کی جائے گی۔محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جو گاڑیوں کے معائنے اور فیس کے نفاذ کی نگرانی کریں گی۔