• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں 39مریض زیر علاج،10میں وائرس کی تصدیق

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں 39مریض زیر علاج ہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان میں سے 10مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ باقی 29مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ترجمان نشتر ہسپتال کا کہنا ہے کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جبکہ ڈینگی وارڈ میں عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہے۔
ملتان سے مزید