ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول شمس آبادملتان میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کے زیرِ اہتمام قانونگو اور نائب تحصیلدار کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ یہ امتحانات 10نومبر سے 15 نومبر 2025 تک جاری رہیں گے، جن میں مجموعی طور پر 149قانونگو اور 89تحصیلدار شریک ہیں۔امتحانات میں کامیابی کے بعد قانونگو نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی حاصل کرسکیں گے، جبکہ نئے تعینات شدہ تحصیلدار اپنے عہدوں پر ریگولر ہو جائیں گے۔