ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مظفر آباد پولیس نے ملزم افضل سے 15لیٹر ملزم ندیم سے 5لیٹر شراب قطب پور پولیس نے ملزم غلام حر سے 10لیٹر شراب لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم شرجیل اختر سے 10لیٹر شراب جبکہ صدر جلالپور پولیس نے ملزم ولید حسین سے 540گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم عمر دراز سے رپیٹر کارتوس سٹی جلالپور پولیس نے ملزم عثمان سے پسٹل جبکہ مخدوم رشید پولیس نے ملزم بلال سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔