کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں جاری ای ٹریکس نظام کے تحت جاری ہونے والے ای چالان کے لئے کراچی ٹریفک پولیس نے ربورٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ای چالان کے لئے ایک تیسرا طریقہ بھی متعارف کرا ہے ہیں وہ روبوٹس کے ذریعے ہوگا، انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ہم مختلف سڑکوں پر نو پارکنگ اور نو ٹو لین کے بورڈز لگا رہے ہیں۔ صدراور طارق روڈ سمیت مختلف سڑکوں پر روبوٹس چلیں گے، ان کی اسپیڈ 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی، روبوٹس چلتے ہوئے گاڑیوں کو اسکین کرتا ہوا جائے گا اورجو بھی گاڑی پارکنگ یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہوگی انہیں ای چالان موصول ہو جائے گا۔