کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غفار خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اسے جمہوریت ، عدلیہ کی آزادی اور سول بالادستی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم دراصل جمہوریت و عدلیہ کی آزادی اور سول بالادستی کے لئے خطرہ ہے انہوں نے عوام ، وکلاء ، صحافیوں ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ مل کر اس آئینی ترمیم کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اسے منظور نہ ہونے دیں انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے اس لئے سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیاجائے ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔