• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں،پشتونخوامیپ ہرنائی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرنائی کے عوام اس وقت ایک شدید انسانی بحران سے گزر رہے ہیں مگر ذمہ دار ادارے مکمل طور پر غفلت اور بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیںحالیہ طوفانی بارشوں ، ژالہ باری ، تیز ہواؤں اور ندیوں میں طغیانی نے زراعت سمیت علاقے کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کرکے رکھ دیا ہےسڑکیں اور پل بہہ گئے ، راستے بند ہوچکے ہیں جس سے عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ٹرانسپورٹرز کا روزگار تباہ ہوچکا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے ہی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ تھی مگر اب تو صورتحال اس حد تک بگڑ چکی ہے کہ راستے مکمل طور پر ناقابلِ استعمال ہوچکے ہیں اس کے باوجود حکومت ، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادارے کہیں نظر نہیں آ رہے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر ریسکیو اور بحالی کے اقدامات کیے جائیںمتاثرہ علاقوں میں راستے بحال اور کسانوں و متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید