• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی رہائشگاہ پر تعینات پولیس اہلکار نے خود کشی کر لی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کلی دیبہ میں سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکار نےسرکاری اسلحہ سے زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس کے مطابق کلی دیبہ میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مرحوم راجہ فیاض احمد کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس کا نسٹیبل سجاد حسین نے گزشتہ روز دوران ڈیوٹی سرکاری ایس ایم جی سے خود پر فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
کوئٹہ سے مزید