• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ مسلمان ممالک کو تہس نہس کرناچاہتا ہے ، ملک سکندر

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق اسپیکر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نےکہاہےکہ امریکہ اسرائیل گٹھجوڑ نے مسلمان ملکوں کی معیشت کوشدیدنقصان پہنچایا ہے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ محض ایران کے مسلمان کاقتل عام اورلاکھوں افراد کو بے گھر کرنا نہیں بلکہ لبنان کوبھی اسرائیل نےہرلحاظ سےتباہ کیا ہے اسی طرح مشرق وسطیٰ کےممالک سعودی عرب ،بحرین،قطر ،عمان، مصر اور ترکی کوبھی امریکہ اسرائیل جنگ نے مفلوج کیاہے فلسطین کی تباہی کوساری دنیا دیکھ رہی ہے بلکہ غیر مسلم ممالک نےبھی فلسطین میں اسرائیل و امریکہ کی وحشیانہ کارروائیوں اور ان کینسل کشی کے خلاف آوازاٹھائی ہے اور احتجاج کیاہے امریکہ ایک سوچے سمجھے منصوبےکے تحت مسلمان ممالک کو تہس نہس کرنا چاہتا ہے اور اسرائیلکو مسلم امہ کےقاتل کے طور پر استعمال کررہاہے ساری دنیاکےسامنےیہ حقیقت واضح ہےکہ جومسلمان ملک معاشی سیاسی یاعسکری قوت بن جاتاہے تو امریکہ اسرائیل کے ساتھ اسکو ملیامیٹ کرتاہےلیبیاعراق مصر شام مضبوط ملک بن رہے تھےان کو مارمار کرکمزور کیامسلمانوں نےاپنےمستقبل کےتحفظ کیلیےفوری طور پر اقدام نہیں کیاتومزید تباہی ان کامقدر ہوگی ۔
کوئٹہ سے مزید