کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و رجسٹریشن آفیسر ہرنائی عبدالقیوم نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ہرنائی آفس میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان میں مقیم مہاجرین مقبوضہ جموں و کشمیر کے اہل ووٹرز کے انتخابی فہرستوں میں اندراج کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہےجس کے مطابق ووٹ اندراج کی آخری تاریخ دو اپریل مقرر کی گئی ہے ضلع ہرنائی میں مقیم کشمیری مہاجرین اورمنگلا ڈیم متاثرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن آفیسرر عبدالقیوم 0833520134اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرر غالم حیدر سے03337837843 پررابطہ کر کے انتخابی فہرست میں اپنااندراج یقینی بنائیں۔