کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)خاران کے رہائشی حمید اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پسند کی شادی کی ہے حکومت میرے سسرال والوں کی ایماء پر قبائلی شخصیت کی جانب سے میرے والد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیاجائےاور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے یہ بات انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہیانہوں نے کہا کہ میں نے پانچ ماہ قبل پسند کی شادی کی اور اب تک کوئٹہ میں رہائش پذیر ہوں میرے سسرال والوں کی جانب سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ان کی ایماء پر ایک قبائلی شخص نے میرے والد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے شواہد میرے پاس موجود ہیں حکومت میرے والد کو بازیاب اور ہمیں تحفظ دے۔