کوئٹہ (پ ر ) چیئر مین یوسفزئی قبائل بلوچستان ڈاکٹر ظریف خان یوسفزئی نے گزشتہ دنوں یارو میں رشتہ نہ ملنے پر3افراد کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری طور پرگرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے قبائلی معاشرے میں رشتہ نہ ملنے کی پاداش میں ملزم نے مشتعل ہوکر گھر میں گھس کر جس بے رحمی سےخاتون سمیت 3افراد کو قتل کیا ہے اس جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے کوئی ذی شعور شخص اس طرح کے گھناؤنے فعل کی حمایت نہیں کرسکتا واقعہ سے یوسفزئی قبیلہ بلکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ تمام یوسفزئی متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے اس غم میں برابرشریک ہیں حکومت فوری طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دے کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے تاکہ اس طرح کا گھناؤنا فعل کرنے کی آئندہ کسی کو جرات نہ ہو۔