کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بزنس کمیونٹی کے رہنمااوربراڈوے بلڈرز کے سی ای اومحمد عثمان فیاض پاکستان سیڈک چیمبرٹریڈ فیڈریشن بلوچستان چیپٹر کے نائب صدر مقرر اس ضمن میں پاکستان سیڈک چیمبرٹریڈ فیڈریشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان چیپٹر کے لئے بزنس کمیونٹی کے رہنمااوربراڈوےگروپ کے سی ای اومحمد عثمان فیاض کو نائب صدر مقرر کیاگیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ سیڈک ریجن سے دوطرفہ کاروبار کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔