کوئٹہ(پ ر)جامعہ رشیدیہ تدریس القرآن اسماعیل کالونی سرکی روڈ کوئٹہ کاسالانہ جلسہ دستار بندی فضلاء وحفاظ کرام آج12نومبر کو منعقد ہو گا ۔ پروگرام کی صدارت شیخ الحدیث حافظ حسین احمد کرینگے جبکہ مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا حافظ یوسف اورشیخ الحدیث مولانا عبدالرحمان ہونگے، علاوہ ازیں مولاناندیم ثانی، قاری اسماعیل ، نعت خواں عبد المصور مسرور سمیت علماءکرام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔