اسلام آباد (طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو ایوان صدر میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایوان صدر کے مطابق حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور ان کے معاونین کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے۔