راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا ،پارٹی کارکنوں کی نعرے بازی،عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ،پولیس نے بعض کارکنوں کو حراست میں لےلیا ،جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کادن تھا ،ان سے ملنے کے لئے ان کی تینوں بہنیں علیمہ خان ،ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان سینٹرل جیل راولپنڈی آئیں ،لیکن انہیں اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی ،پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بیرسٹرسلمان اکرم راجہ ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین قریشی،نعیم حیدرپنجوتھا ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما بھی اڈیالہ جیل پہنچے لیکن کوئی بھی فیملی ممبر یاپارٹی رہنما عمران خان سے ملاقات نہ کرسکا۔