• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی مقصد‘ فیلڈ مارشل

راولپنڈی(اے پی پی)پاکستان آرمی نے تمام چار انٹر سروسز میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسری انٹر سروسز کومبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے اس بات پر زور دیا کہ نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن(پی اے آر اے) سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارک مین شپ یونٹ ، جہلم میں منعقد ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشینسی میچ گروپ- I کا اعزاز جیتا، سپاہی محمد عرفان (پنجاب رجمنٹ)نے ماسٹر ایٹ آرمز کا خطاب حاصل کیا، نائب صوبیدار عمر فاروق (آرمی مارک مین شپ یونٹ)نے آرمی ہنڈرڈ رائفل میچ ٹرافی جیت لی۔چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی بہترین نشانہ بازی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید