• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی سرمایہ منڈیوں کی یکجائی ضروری ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اور مالی استحکام کے لیے علاقائی سرمایہ منڈیوں کی یکجائی ضروری ہے،سرمایہ کاری اور خطے میں پائیدار ترقی کے لیے وسیع تر علاقائی تعاون اور جدت طرازی کی ضرورت ہے،تنہا کوئی ملک معاشی اور مالی چیلنجوں سے نہیں نمٹ سکتا، علاقائی منڈیوں کی یکجائی آپشن نہیں ضرورت بن چکی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ کانفرنس 2025ء کے افتتاح کے موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں کیا،’ سرمایہ منڈیوں کا علاقائی اشتراک اور جدت طرازی: تعاون کا ایک نیا دور‘‘ کے موضوع پر گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی ملک اکیلا رہ کر آج کے معاشی اور مالی چیلنجوں سے نمٹ نہیں سکتا۔’دنیا میں ممالک کے درمیان روابط بڑھ رہے ہیں، ان حالات میں علاقائی مارکیٹ کی یکجائی آپشن نہیں بلکہ ضرورت بن چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید