• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکار کا گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام، 3,800 بچوں کے دل کا آپریشن کرایا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی گلوکارہ پلک مُچھّل کا گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام، 3,800 بچوں کے دل کا آپریشن کرایا۔ پلک نے اپنی فلاحی تنظیم کے ذریعے غریب بچوں کے علاج کے لیے فنڈ جمع کیا، شوہر بھی مشن میں شریکِ کار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ پلک مُچھّل، جو اپنی مدھر آواز اور مقبول گانوں جیسے میری عاشقی، کون تجھے اور پریم رتن دھن پایو کے لیے مشہور ہیں، کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز اور لمکا بک آف ریکارڈز میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انھیں موسیقی نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کے لیے ملا ہے۔ پلک نے اپنی فلاحی تنظیم “پلک پلاش چیریٹیبل فاؤنڈیشن” کے ذریعے بھارت سمیت دیگر ممالک کے 3,800 سے زائد نادار بچوں کے دل کے آپریشنز کے لیے فنڈز فراہم کیے۔
اہم خبریں سے مزید