• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے وفاق ایک صفحہ پر آجائیں، جھگڑے ایک طرف رکھ دیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے کہا کہ اسلام آباد حملے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ یہ حملہ پاکستان کے لیے ایک بیداری کی کال ہے اسلام آباد میں دہشت گردی کو ایک پیغام سمجھا جانا چاہیے۔ میزبان نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ خوارج کی بڑھتی سرگرمیوں میں بھارتی کردار پاکستان کا ردعمل کیا ہونا چاہیے؟ جواب میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی، سید محمد علی ، مشتاق یوسفزئی اور محمل سرفراز نے کہا کہ ضروری ہے کہ صوبے اور وفاق ایک صفحے پر آجائیں اور اپنے ذاتی جھگڑوں کو ایک طرف رکھ دیں ، ٹی ٹی پی ہو بی ایل اے ہو ان کو پناہ افغانستان میں دی گئی ہے اور پیچھے سے بھارت کی سپورٹ بھی ہے اور اس کے شواہد موجود ہیں ،ہم نے طالبان حکومت سے ہر طرح کی بات چیت احتجاج اور سفارتکاری آزما کر دیکھ لی دوست ملکوں نے بھی کوششیں کیں مگر سب ناکام رہے اور چونکہ باتوں سے اثر نہیں ہوا تو اب واحد آپشن یہ ہے کہ آخری دہشت گرد تک اُن کا پیچھا کیا جائے۔ ہماری اپروچ میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تسلسل ضروری ہے کبھی مذاکرات اور کبھی آپریشن کی پالیسی سے آپ عالمی برادری سمیت دوستوں اور دشمنوں دونوں کو غلط سگنل دیتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید