• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری ایکسپریس وے تعمیر میں بے ضابطگیاں ؛ وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیدیا

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نےنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پراجیکٹ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ۔ وزیراعظم نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے سابق وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمد کی سر براہی میں پانچ رکنی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی دیگر ممبران میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل، سیکرٹری تجارت جواد پال‘ چیئرمین پی ایم آئی سی بریگیڈیئر ( ر) مظفر علی رانجھااورانٹیلی جنس بیورو کا ایک نمائندہ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کی ٹی او آرز بھی وضع کردی گئی ہیں۔کمیٹی لیاری ایکسپریس وے کی بحالی کا ٹھیکہ مسابقتی پراسیس کے ذریعے نہ دینے کے جواز کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی یہ فیصلہ کرنے کے ذمہ دار افسروں کی نشاندہی کرے گی۔کمیٹی ایکسپریس وے تعمیر نو منصوبے کے دوران الیکٹریکل ورکس کے لئے دیے گئے کنٹریکٹ اور پرائسنگ کا بھی جائزہ لے گی اور کنٹریکٹ پراسیس اور منظور کرنے والے افسروں کی نشاندہی کرے گی۔کمیٹی لیاری ایکسپریس وے‘ پھول نگر‘ غازی گھاٹ ‘ قطب پور‘ راجن پور‘ ڈی آئی خان اور کوہاٹ ٹنل کے مقامات پر واقع ٹول پلازوں سے ٹال ٹیکس کی وصولی کا ٹھیکہ اوپن آکشن کے ذریعے نہ دینے کا بھی جائزہ لے گی۔
اہم خبریں سے مزید