• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے مسافروں کی آف لوڈنگ، کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کےاعلیٰ افسران تبدیل

کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ دنوں کراچی ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں پنجاب اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو آف لوڈ کرنے اور اس کی خبر "جنگ" میں شائع ہونے کے بعد ابتدائی طور پر کراچی امیگریشن کے دو افسران کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ اب دوسرے مرحلے میں امیگریشن تمام اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ کراچی امیگریشن کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر جاوید کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد شہزاد اکبر کو تعینات  کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل آرائیول سے محمد نبیل محبوب کو تبدیل کر کے جباد مہندرو اور انٹرنیشنل ڈیپارچر سے حمید قریشی کی جگہ ملائکہ مختار کو تعینات کیا گیا ہے۔ دوسرے تبادلہ شدہ افسران میں  کراچی سی ٹی ڈبلیو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کی جگہ احمد رضوان خان، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شعیب خان، محمد ریاض، رانا شاویز احمد اور اعجاز احمد شیخ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید