اسلام آباد (مہتاب حیدر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں ترمیم کی جائے، تاکہ صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لیے آبادی کو ایک بڑا معیار بنانے کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے بین الاقوامی ڈونرز کے تعاون سے منعقدہ ڈیٹا فیسٹ 2025 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ وسائل کی تقسیم کے لیے آبادی کا وزن 82 فیصد ہے، کیونکہ آبادی میں اضافہ مالی حصہ بڑھانے کے لیے ایک ترغیب بن چکا ہے۔ لیکن اب ضرورت ہے کہ این ایف سی میں ترمیم کی جائے تاکہ آبادی کے معیار کو وفاقی تقسیم پذیر محاصل سے زیادہ مالی حصہ حاصل کرنے کے لیے ناپسندیدگی/حوصلہ شکنی کے طور پر لیا جائے۔