• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ اور بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں پیشرفت، ٹرمپ کا اشارہ

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ اور بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں پیشرفت کا اشارہ دیا ہے، سخت بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے ٹیرف کم کرنے کی راہ ہموار، پہلے بھی ایسے مذاکرات ہو چکے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ اور بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، جو ان ممالک کی امریکہ میں برآمدات پر لگنے والے بلند محصولات کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان مذاکرات کی کوششیں سخت اور طویل ہیں اور دونوں ممالک پہلے بھی واشنگٹن کے ساتھ ایسے مذاکرات میں شریک ہو چکے ہیں لیکن اس سے پہلے وہ مایوسی کے ساتھ ختم ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید