• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل کراچی میں ورلڈ کلچرل فیسٹیول آب و تاب سے جاری

کراچی (ذیشان صدیقی / اخترعلی اختر) آرٹس کونسل کراچی میں 39روزہ ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025 آب و تاب سے جاری ہے،گلوکار احسن باری ،ارمان رحیم اور جاز بینڈ کی مشترکہ پرفارمنس نے میوزیکل نائٹ کو چار چاند لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق فیسٹیول کے بارہویں روز کا آغاز Eurythmy WM Stage Group(UK) کی جانب سے بچوں کے تھیٹر پلے "The Devil with the Three Golden Hairs"سے کیاگیاجس کی تھیٹر ڈائریکٹر Maren stott تھی جن کا تعلق یوکے سے ہے، تھیٹر کی کہانی میں دکھایا گیا کہ ایک غریب لڑکا، جس کی پیدائش کے وقت یہ پیش گوئی کی جاتی ہے کہ وہ خوش نصیب بچہ ہے اور ایک دن بادشاہ کی بیٹی سے شادی کرے گا! بادشاہ اس قسمت کو بدلنے کی ہر کوشش کرتا ہے، مگر قسمت کے آگے کس کی چلتی ہے؟ مگر یہ بہادر لڑکا زندگی کے ہر امتحان سے گزرتا ہے، تھیٹر کی کہانی رنگ، موسیقی، حرکت اور مزاح کا حسین امتزاج تھا، تھیٹر کو بچوں بڑوں دونوں نے بہت پسند کیا اور تھیٹر کے دوران فنکاروں کی شاندار پرفارمنس پر تالیاں بجاکر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ فلم اسکریننگ ” Eastern European Focus“ میں تین فلمیں دکھائی گئی جس میں مشرقی یورپ کی کہانیوں کو پیش کیاگیا ان میں دستاویزی اور فکشن فلموں میں بیلاروس اور لیتھوانیا کی مشترکہ پروڈکشن بھی شامل تھی۔
اہم خبریں سے مزید