کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پچھلے چند دنوں میں پاکستان کے مختلف شہروں اور منگل کو اسلام آباد میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت اور افغانستان براہ راست ملوث ہیں، پاکستان پچھلے کئی سالوں سے مسلسل حالت جنگ میں ہے، افغانستان دہشت گردوں کی نرسری ہےجہاں سے براہ راست پاکستان میں بم دھماکے ہورہے ہیں، دہشت گردوں نے وانا پر بچوں کے اسکول پر حملہ کیا، ہماری سیکیورٹی فورسز اور فوج نے انہیں روکا۔افغانستان اور ہندوستان میںچھپے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔