کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ ایک بیان میں سردار عبدالرحیم نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی ہر کارروائی ملک کے امن و استحکام کو کمزور کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم سازش ہے۔