• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے دہلی لال قلعہ دھماکے کو دہشت گردی قرار دیدیا، مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس

نئی دہلی (جنگ نیوز) کابینہ اجلاس، بھارت نے دہلی لال قلعہ دھماکے کو دہشت گردی قرار دیدیا۔ مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں ذمہ داران کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان ،پہلے سے گرفتارکشمیریوں سے تعلق جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔بھارتی کابینہ کا ہلاکتوں پر گہرے غم کا اظہار، واقعے کو ملک دشمن قوتوں کا عمل قرار دیا ،فوری تحقیقات کی ہدایت کردی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکومت نے دہلی میں لال قلعے کے قریب کار دھماکے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس دھماکے کا تعلق پہلےسے گرفتارسات کشمیری افراد، جن میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں سے ہےیا نہیں جن کے قبضے سے ہتھیار اور بم بنانے کا مواد برآمد ہوا۔

اہم خبریں سے مزید