• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کی رہائشگا ہ پر گئے، اہلخانہ سے تعزیت کی

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سربراہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف بدھ کو تعزیت کیلئے سینیٹر عرفان الحق صدیقی مرحوم کی رہائش گا ہ پر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سینیٹر پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مرحوم کے بیٹے عمران صدیقی سے تعزیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ عرفان صدیقی کی وفات میرے لیے بہت گہرا صدمہ ہے، وہ بہت قابل اور باصلاحیت انسان تھے ، وفا اور خلوص کا پیکر تھے۔
اہم خبریں سے مزید