• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا افتتاح کر دیا گیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پشاور میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کاافتتاح کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نےافتتاح کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بابر خان تنولی، انتظامی، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور نے مہم کے لئے سو فیصد آپریشنل تیاری مکمل کر لی ہے، ٹیمیں تشکیل، لاجسٹکس اور مائیکرو پلانز مرتب کر دیئے گئے ہیں تاکہ مہم مؤثر طریقے سے مکمل کی جاسکے، مہم 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں ضلع پشاور میں 7.2 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے جبکہ 7.9 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے،اس مقصد کے لئے ضلع بھر میں 2,800 تربیت یافتہ اور مستعد فیلڈ ورکرز تعینات کئے گئے ہیں جو شہر کے تمام علاقوں میں گھر گھر جا کر اور مقررہ مراکز پر ویکسینیشن کا عمل انجام دیں گے، مہم کے دوران آؤٹ ریچ ٹیمیں اور فکسڈ ویکسینیشن سائٹس دونوں فعال رہیں گی تاکہ ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جا سکے۔
پشاور سے مزید