اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 45 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ، 17 موٹر سائیکل اور 18 موبائل فونز اڑا لئے گئے ، 9 موبائل فونز اسلحہ کی نوک پر جبکہ 4 جھپٹا مار کر چھین لئے گئے دوموبائل فونز تھانہ کھنہ ایک انڈسٹریل ایریا اور ایک تھانہ کورال کے علاقے میں چھینا گیا باقی 9 موبائل فونز اور نقدی راولپنڈی میں چھیننے گئے۔