لندن (جنگ نیوز)برطانیہ نے EU کے دفاعی فنڈ کیلئے 6.75 ارب یورو ادا ئیگی سے انکار کر دیا۔ یونین نے شراکت واضافی انتظامی فیس کی درخواست کی تھی، برطانیہ کا کہنا ہے کہ پیش کردہ شراکت حد سے زیادہ ہے۔SAFE پروگرام یورپی ممالک کو دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے 150ارب یورو تک مدد فراہم کرتا ہے۔برطانیہ نے یورپی یونین کی درخواست کو رد کر دیا ہے کہ وہ SAFE پروگرام میں شمولیت کے لیے 6.75ارب یورو ادا کرے، جس میں 4سے 6.5 ارب یورو کی شراکت اور 150–250 ملین یورو کی اضافی انتظامی فیس شامل تھی۔ SAFE (سیکورٹی اسسٹنس فار یورپ) پروگرام یورپی ممالک کو طویل مدتی قرض فراہم کر کے ان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنے کا مقصد رکھتا ہے اور اس میں غیر یورپی یا یوکرین سے باہر تیار شدہ اجزاء کی حد صرف 35 فیصد مقرر کی گئی ہے