• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛ محمد حمزہ اقبال ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،محمد حمزہ اقبال ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس تعینات ، ڈپٹی سیکریٹری شفقت عباس کا نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن سے دفاعی پیداوار ، راولپنڈی تبادلہ، نثار چٹھہ سیکشن افسر خزانہ ، عامر شفیق اسٹیبلشمنٹ ، احتشام الحق ،عطیہ سلطانہ دفاعی پیداوار ڈویژن میں سیکشن آفیسر مقرر۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےجاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن محمد حمزہ اقبال کو سول سرونٹس ایکٹ 1973کے سیکشن 10 تحت ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس (پبلک) تعینات ،ڈپٹی سیکریٹری شفقت عباس کا نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن سے دفاعی پیداوار ڈویژن، راولپنڈی ، سیکشن افسر نثار عظمت چٹھہ کا ہاؤسنگ اینڈ ورکس سے خزانہ ڈویژن تبادلہ ، محمد احتشام الحق (آفس مینجمنٹ گروپ/گریڈ 18) کو وزیر اعظم آفس (پبلک) سے تبدیل کر کے دفاعی پیداوار ڈویژن میں سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا ، عامر شفیق (گریڈ 18) کا پارلیمانی امور ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ ،سیکشن آفیسر کے طور پر کیا گیا ، عطیہ سلطانہ (آفس مینجمنٹ گروپ/گریڈ 18) کو پارلیمانی امور ڈویژن سے دفاعی پیداوار ڈویژن میں سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق تقرر و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید