کراچی (اسد ابن حسن) NCCIA کے اسلام آباد اور لاہور کے نامزد ملزمان کے خلاف بڑی پیشرفت ، ایف ائ آئی اے اسلام آباد اینٹی کرپشن سرکل میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے افسران کے خلاف درج مقدمہ نمبر 97/25 جس میں 10 افسران نامزد ہیں اس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تمام نامزد ملزمان کے نام پی این آئی ایل (پروویژنل نیشنل ائیڈنٹیفیکیشن لسٹ) میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے شامل کروا دیے ہیں تاکہ ملزمان ملک سے باہر نہ جا سکیں۔