• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی دنیا کیلئے بڑا خطرہ، فوج اور قوم اس کیخلاف متحد ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کو عالمی امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحد اور پر عزم ہیں،شاہ چارلس سوم کی شخصیت عوامی خدمت کی علامت ہے،۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، برطانیہ کی ہائی کمشنر کے ساتھ شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا، برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،برطانیہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ تقریب میں وفاقی وزراء اور غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد اور ملک کے دیگر علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں پر دلی تعزیت کا اظہار کرنے پر برطانیہ کی حکومت اور برطانوی ہائی کمشنر کے مشکور ہیں۔
اہم خبریں سے مزید