• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استثنیٰ واپس کرنے سے افواج کی عزت و وقار میں اضافہ ہوگا، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے کہا ہےکہ عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور احترام کا مضبوط رشتہ ہے جسے استثنیٰ کے ذریعے کمزورکرنے کی سازش کی گئی ہے، استثنیٰ واپس کرنے سے عوام میں افواج کی عزت و وقارمیں اضافہ ہوگا۔ استثنیٰ کے حق میں ووٹ ڈالنے والے قومی مجرم ہیں،کراچی کی پولیس کو میئرکے ماتحت کیا جائے۔ 27ویں ترمیم کو ملک کی اشرافیہ کی جانب سے ملک میں جمہوریت کو دفن کرکے بادشاہت قائم کرنے کی کوشش ہے۔27ویں ترمیم آئین کے آرٹیکل(1) 25 کے قطعی خلاف ہے،جس کے مطابق پاکستان کا ہر شہری برابر ہے اور قانون کا پابند ہے۔ یہ بات آفاق احمد نےبدھ کو رات گئے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
اہم خبریں سے مزید