اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد کچہری دھماکاکے خودکش حملہ آور کے سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار، 7 سہولت کار اور ہینڈلرز شامل تفتیش،کئی بار ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی ریکی کی ، ذمہ دار ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے سہولت کاروں و ہینڈلرز کو راولپنڈی اور پشاور میں چھاپے مارکر حراست میں لیا ہے ۔ چھاپے پیرودھائی، ڈھوک کشمیریاں اور خیر پختونخواہ میں متعلقہ اداروں کو آن بورڈ رکھ کر مارے گئے۔