اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پاکستان کے طویل ساحلی خطے پر نئی ڈیپ سی پورٹس کے قیام کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی کی غرض سے ایک اعلیٰ سطحی کثیرالادارہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی 3 ماہ میں جامع رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی ، یہ اقدام ملک کے سمندری شعبے کی آئندہ صدی کی ترقی اور اقتصادی تبدیلی کی تیاری کے لیے کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ ان کےسو سالہ وژن 2047 تا 2147 کا حصہ ہے، جس کا اعلان انہوں نے رواں ماہ کراچی میں قومی سمندری ہفتہ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا تھا۔